(ملک اشرف) ضمانت کے باجود خدیجہ شاہ کی کسی اور مقدمہ میں گرفتاری پر پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔
ضمانت کے باجود خدیجہ شاہ کی ایک اور مقدمہ میں گرفتاری کا معاملہ، خدیجہ شاہ کی جانب سے آئی جی اور سی سی پی او لاہور کیخلاف دائر کردہ توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی 20 نومبر (پیر) کو درخواست پر سماعت کریں گے، رجسٹرارآفس نےسماعت کےحوالےسےکازلسٹ جاری کردی ہے۔
واضح رہے کہ عدالت نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو طلب کررکھا ہے۔