ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں اسموگ کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔
گزشتہ روز پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین میں آج اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، جس کے تحت نقل و حرکت محدود ہو گی۔تمام سرکاری اور نجی اسکول، کالجز، یونیورسٹیز کو بند رکھ کر آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا گیا ہے۔
پنجاب کے 10 اضلاع میں بازار، دکانیں، جم، سنیما گھر اور دفاتر 3 بجے کے بعد کھولے جا سکیں گے۔