اسرائیلی کابینہ نے قیدیوں کے بدلے یرغمالیوں کی رہائی کی پیشکش مسترد کر دی

18 Nov, 2023 | 03:15 AM

سٹیی42: قطر کے الجزیرہ نیوز نے اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ Ynet نیوز کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ قطری ثالثوں کی طرف سے اسرائیل کو پیش کی جانے والی تجویز  جو  غزہ میں قید 50 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل کی جیلوں میں قید حماس کے جنگجوؤں کی رہائی پر مبنی تھی۔ اس کو اسرائیل کی جنگی کابینہ نے جمعہ کے روز مسترد کر دیا۔

الجزیرہ کے مطابق وائی نیٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے کسی ایسے معاہدے پر اتفاق کرنے سے انکار کر دیا جس سے انتشار پھیلنے کا احتمال ہو  تاہم، ایک  دوسری تجویز  جس میں 70 سے 80 قیدیوں کو رہا کیا جا سکتا ہے، ابھی زیر غور ہے۔

مزیدخبریں