وزیردفاع لیفٹیننٹ جنرل علی انور حیدر کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

18 Nov, 2023 | 01:06 AM

This browser does not support the video element.

احمد منصور: نگراں وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل علی انور حیدر (ریٹائرڈ) نے آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔

 نگراں وزیر دفاع نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ باغ اور پانڈو سیکٹرز کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ایل او سی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیر دفاع نے جموں و کشمیر کے شہداء کی یادگار پر پھول رکھےاور بھارتی فوج کی جارحیت کا نشانہ بننے والے شہداء کے اہل خانہ اور متاثرین سے ملاقات  کی۔

 وزیر دفاع نے بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے متاثرین کو خراج تحسین بھی پیش کیا.

مزیدخبریں