سٹی42: چلاس میں دیامر بھاشا ڈیم کے لئے دریائے سندھ کا رخ اسی ماہ کے آخر تک موڑ دیا جائے گا۔
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے منصوبہ میں یہ اہم ترین سنگ میل ہو گا۔ شیڈول کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل 2028 میں متوقع ہے۔
دیامر بھاشا ڈیم میں 8.1 ملین ایکڑ پانی ذخیرہ ہوگا جبکہ 4500 میگاواٹ ماحول دوست اور سستی پن بجلی پیدا ہوگی۔