(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی نااہلی سامنے آگئی، پورا سال گزرگیا تاحال سلیبس پڑھانے کیلئے ٹائم ٹیبل ہی جاری نہ کیا جاسکا، اساتذہ و طلباء پریشانی کا شکار ہوگئے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے تاحال سلیبس پڑھانے کیلئے ٹائم ٹیبل ہی جاری نہ کیا،کیا پڑھائیں،کتنا پڑھایا جائے؟ اساتذہ کو ابھی تک ٹائم لائن بارے معلوم ہی نہیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نئے تعلیمی سال میں ٹائم ٹیبل جاری کرنا ہی بھول گیا۔
ہر سال کے شروع میں بچوں کو تمام مضامین پڑھانے کیلئے الگ سے ٹائم ٹیبل جاری کیا جاتا ہے۔طلباء کا کہنا ہے سالانہ امتحان میں صرف 3 ماہ باقی رہ گئے ہیں، ٹائم ٹیبل جاری نہ ہونے سے اساتذہ بھی پریشانی سے دوچار ہیں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے معاملے پر خاموشی اختیار کرلی۔