(ویب ڈیسک)بھارتی نامور اداکارہ دلجیت کور انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنجابی اداکار نیرو باجوہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دلجیت کور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
نیرو باجوہ نے اداکارہ دلجیت کور کو انسپائریشن قرار دیتے ہوئے کہا مجھے فخر ہے کہ میں نے آپ کے ساتھ کام کیا اور بہت کچھ سیکھا۔
خیال رہے کہ دلجیت کور کو بھارتی پنجاب کی فلم انڈسٹری میں ہیما مالنی کے نام سے جانا جاتا تھا، انہوں نے داغ، پت جٹاں دے، روپ شکیناں دا، لاجو، ویری جٹ اور جگا ڈاکو سمیت متعدد فلموں میں کام کیا۔ان کی عمر 69 برس تھی۔
نامور بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے اداکارہ دلجیت کور کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی خوبصورت اداکارہ اور لیجنڈ آف پنجاب ہمیں اداس چھوڑ گئیں، دعا ہے کہ ان کی آخرت اچھی ہو۔