ویب ڈیسک : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں کارروائی کا عندیہ دےدیا۔
نیب کے ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ نیب توشہ خانہ کیس میں تمام مرکزی کرداروں کے خلاف کارروائی کرے گا۔نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان، فرح گوگی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں شہزاد اکبر، ذلفی بخاری و دیگر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔