ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل میپس ایپ میں 3 نئے زبردست فیچرز متعارف

Google Maps App
کیپشن: Google Maps App
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے اپنی مقبول ترین ایپ میپس میں 3 نئے  زبردسست فیچرز متعارف کرا دیئے۔

گوگل میپس کے نئے فیچرز میں سے ایک فیچر لائیو ویو ہے جو فی الحال چند شہروں کے لیے متعارف کرایا گیا، اس فیچر سے صارفین اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے اہم شہروں کے بنیادی مقامات کے بارے میں زیادہ بہتر طریقے سے جان سکیں گے۔

اس فیچر کے لیے میپس سرچ بار میں نیو کیمرا آئیکون پر کلک کرنا ہوگا جس کے بعد متعدد اے آر ڈاٹس اسکرین پر نظر آئیں گے۔اس فیچر میں شہر کے اہم مقامات، دکانوں اور اے ٹی ایم وغیرہ کو ہائی لائٹ کیا جائے گا۔

اسمارٹ فون کیمرے کو اپنے اردگرد گھمانے پر یہ ڈاٹس بتائیں گے کہ کوئی دفتر یا مقام کتنی دور ہے اور کس راستے سے وہاں جانا ممکن ہے۔

کسی ڈاٹ کی جانب کیمرا کرنے پر ایک ببل نمودار ہوکر اس جگہ کے بارے میں اہم تفصیلات فراہم کرے گا۔یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں لندن، لاس اینجلس، نیویارک، پیرس، سان فرانسسکو اور ٹوکیو میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

ممکنہ طور پر آئندہ چند ماہ میں دنیا کے دیگر مقامات پر بھی صارفین اسے استعمال کرسکیں گے مگر فی الحال کمپنی نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا، دوسرا فیچر الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے ہے۔اس فیچر سے الیکٹرک گاڑیوں کے مالک کے لیے نئے فاسٹ چارج فلٹر سے چارجنگ اسٹیشنز کو دریافت کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ فیچر صرف ان ممالک میں دستیاب ہوگا جہاں الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز موجود ہوں گے۔تیسرا فیچر Accessible Places ہے جو ایسے مقامات کی نشاندہی کرے گا جہاں وہیل چیئرز کے ذریعے رسائی ممکن ہے۔

یہ فیچر دنیا بھر میں متعارف کرایا جارہا ہے جس تک رسائی گوگل میپس کی سیٹنگز میں Accessible Places کو ان ایبل کرکے ممکن ہے۔