ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی سے ستائی عوام پر ایک نیا بجلی بم گرانے کی تیاری

مہنگائی سے ستائی عوام پر ایک نیا بجلی بم گرانے کی تیاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک بھر میں بجلی 24 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیپرا سے یہ اضافہ اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔سی پی پی اے کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اکتوبر میں 10 ارب 37 کروڑ 72 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 14 پیسے فی یونٹ رہی، جبکہ اکتوبر میں پانی سے 29.37 فیصد، کوئلے سے 15.47 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران مقامی گیس سے 12.12 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 17.22 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت 29 نومبر کو ہو گی۔

Ansa Awais

Content Writer