پاکستان کے2 ائیر پورٹس کو انٹرنیشنل ائیر پورٹ بنانے کا اعلان

18 Nov, 2022 | 11:16 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت  نے سکھر اور ڈی آئی خان ایئرپورٹس کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہماضی میں سیاسی بنیادوں پرایئرپورٹ بنائےگئے، سیاسی بنیادوں پرایئرپورٹ نہیں بننے چاہئیں، ا کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کو بھی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ہیں جبکہ  سکھر اور ڈی آئی خان ایئرپورٹس کی اپ گریڈیشن کیلئے ابتدائی کام مکمل ہوچکا ہے۔ 

وفاقی وزیر ہوابازی نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں مخالفین پرجھوٹےمقدمےبنائیں گے، عمران خان کی حکومت کی آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، عمران خان کے ساتھ جو آج ہو رہا ہے وہ اس کا مکافات عمل ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ ثابت ہوگئی،خیرات چوری بھی سامنےآگئی، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا عمران خان کا وطیرہ ہے، عمران خان کو توشہ خان کے تحائف کا حساب دینا پڑے گا۔

 

مزیدخبریں