مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر گرفتار

18 Nov, 2022 | 09:22 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کے صاحبزادے کو اینٹی کرپشن پنجاب نے پلازہ اور دیگر کمرشل پراپرٹی کی فیس کم ادا کرنے پر گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم اور ان کے صاحبزادے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر اسامہ عبد الکریم کے خلاف اینٹی کرپشن پولیس نے پلازہ اور ہوٹل اور دیگر کمرشل پراپرٹی کی فیس کی عدم ادائیگی اور مبینہ طور پر کم جمع کرا نے کے الزام میں کارپوریشن افسران سمیت 5 افراد کی خلاف مقدمہ درج کر کے اسامہ عبدالکریم کو گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے مقدمے میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اور انکے بیٹے سمیت 5 افسران کو مانزد کیا گیا ہے۔مقدمہ درج ہونے کے بعد اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔

دوسری جانب سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقامی کاروائی ہے، پلازہ کی فیس کا معاملہ ہائی کورٹ میں ہے جبکہ ہم نے فیس بھی ادا کردی ہے۔

مزیدخبریں