ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کے لئے بڑی خوشخبری

University of Homeeconomics
کیپشن: class room file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں 23 نئے شعبہ جات شروع کرنے کا معاملہ،یونیورسٹی انتظامیہ نے متعلقہ شعبہ جات کے آغاز کیلئے فیکلٹی کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس انتظامیہ نے یونیورسٹی میں 23 نئے شعبہ جات شروع کرنے کیلئے فیکلٹی کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔پروفیسرز،اسسٹنٹ پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز،لیکچرز پر بھرتیاں کی جائینگی۔انتظامیہ نے 23 ٹیچنگ اسامیوں سمیت 65 نان ٹیچنگ اسامیوں پر بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کر لیں۔

خواہشمند افراد 24 نومبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔فیکلٹی کی عدم موجودگی کے باعث منظوری کے باوجود رواں تعلیمی سال نئے شعبوں میں داخلے شروع نہیں کئے جا سکے تھے۔