(ویب ڈیسک) اس طرح بھی بال سنوارے یا گھنگریالے کیے جا سکتے ہیں؟ معروف بھارتی اداکارہ نے اڑتے ہیلی کاپٹر میں بال سنوارنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا۔
حال ہی میں بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے جیکلین فرنینڈس کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر بالوں کو گھنگر یالے کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے اداکارہ ہیلی کاپٹر کی بلند پرواز میں قدرے کھیلے شیشے میں تیز ہوا کے ذریعے اپنے بال سنوار رہی ہیں۔
اکشے کمار نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یڈیو کو دیکھیں اور سیکھیں کہ کس طرح ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر بلندی پر بالوں کو گھنگر یالا کیا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ جیکو لین فرنینڈس فلمی اداکارہ اور سابقہ ماڈل ہیں جو زیادہ تر ہندی زبان میں بننے والی فلموں میں کام کرتی ہیں وہ 2006 کی مس یونیورس سری لنکا کی فاتح ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ میں فلم علاءالدین سے بالی ووڈ میں قدم رکھا اور تب سے انہوں نے انڈسٹری میں کیریئر قائم کیا۔