(ویب ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاﺅ جاری ہے ،آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے اضافہ ہو گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2000 روپے اور 1715 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونا دو ہزار روپے مہنگا ہونے سے قیمت ایک لاکھ 24 ہزار روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے بڑھ کرایک لاکھ چھ ہزار تین سو10 روپے ہوگئی ہے،22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت 97451 ہے۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1440 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1234.56 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر دو ڈالر کم ہوکر 1860ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔