(عابد چوہدری)ڈیفنس میں منشیات کے عادی افراد کے لئے بنے ہیپی نیس سینٹر سے نوجوان کی لاش ملنے کا معاملہ،پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں ڈاکٹرز کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
ڈیفنس سی میں منشیات کے عادی افراد کے لئے بنے ہیپی نیس سنٹر سے نوجوان کی گزشتہ روز لاش برآمد ہوئی،ہیپی نیس میڈیکل سینٹر انتظامیہ کی جانب سے وقوعہ کو خودکشی ظاہر کیا گیا مگر تحقیقات کے بعد پولیس نے مقتول کے والد سہیل چغتائی کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
مقتول کے والد کے مطابق انہیں ہیپی نیس سنٹر کےملازم شہزاد نے اطلاع دی کے دانیال نے واش روم میں خودکشی کر لی ، وہ موقع پر پہنچا تو خودکشی کے کوئی شواہد نہ ملے۔پولیس کے مطابق دانیال کو قتل کیا گیا،اس کا علاج ڈاکٹر سعیدہ سعدہ اور نجف قریشی کر رہے تھے،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا لیکن ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔