ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی فاسٹ بولر محمد سراج کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے پہلے ٹی 20 میچ میں بھارتی بولر محمد سراج اپنی انگلی زخمی کروا بیٹھے۔فاسٹ بولر محمد سراج نے 2018 کے بعد اپنا پہلا ٹی 20 میچ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا ۔
میچ کے دوران محمد سراج اور بھارتی کپتان روہت شرما کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں روہت شرما ڈگ آؤٹ میں مزاحیہ انداز میں فاسٹ بالر سراج کے سر پر تھپڑ مارتے دیکھے گئے جس پر بالر نے مسکرا کر ردعمل دیا۔ فاسٹ بولر سراج اور روہت شرما کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔