سموگ پھیلانے والوں کی شامت ، درجنوں گرفتار

18 Nov, 2021 | 06:23 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سموگ کا باعث بننے والی ماحول دشمن سرگرمیوں کے خلاف کاروائیاں تیز، لاہور سمیت پنجاب بھر میں تین روز کے دوران صوبہ بھرمیں 92 مقدمات درج، 67 ملزمان گرفتار کیے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی پھیلانے والے افراد نرمی کے حقدار نہیں،رواں سال مجموعی طور پر 2084 مقدمات درج اور 2208 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔افسران کو سموگ پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے کا حکم دیا ہے۔
لاہور میں سموگ کا باعث بننے پر2 مقدمات درج، 2افراد گرفتارکئے گئے  ہیں.ملتان ریجن میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل29 مقدمات درج، 21 افراد کو گرفتار کیا،گوجرانولہ ریجن میں فصلوں کی باقیات کو جلانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 22 مقدمات درج، 22 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

فیصل آباد ریجن میں سموگ پھیلانے پر 16 مقدمات درج، 13 افراد کو گرفتار کیا۔ساہیوال ریجن میں سموگ کا باعث بننے والی سرگرمیوں پر 6 مقدمات درج، 2 افراد گرفتار،سرگودھا ریجن میں سموگ پھیلانے پر 5 مقدمات درج، 4 افراد گرفتار۔شیخوپورہ ریجن میں کل 5 مقدمات درج، 1 شخص کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی جی خان ریجن میں سموگ پھیلانے پر کل4 مقدمات درج، 2 افراد گرفتار،بہاولپور ریجن میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر 3 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔لاہور اور شیخوپورہ ریجن میں خصوصی نگرانی کرنے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے کہ شہری اپنے گردونواح میں نظر رکھیں اور سموگ کا باعث بننے والے افراد بارے 15پر اطلاع دیں۔

مزیدخبریں