(سعید احمد)لاہور سے استنبول جانے والی ترکش ائیر کی پرواز فنی وجوہات کے باعث منسوخ،، مسافروں کو بورڈنگ کے بعد طیارے سے اتار لیا گیا۔
لاہور سے استنبول جانے والی ترکش ائیرکی پرواز ٹی کے 715 منسوخ، بورڈنگ پاس لینے کے بعد طیارے میں سوار ہونے والے مسافروں کو جہاز سے اتار لیا گیا۔طیارے سے اتارنے پر مسافروں نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر احتجاج کیا۔
مسافروں کا کہنا تھا کہ ترکش ایئرلائن کے ہاتھوں ائیرپورٹ پر مسافر خوار ہوگئے ہیں، ترکش ائیرلائن نے مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کئے، جہاز میں بیٹھے تو انہیں بول دیا گیا کہ فلائٹ کینسل ہوگئی ہے جس کے باعث لاہور کے رہائشی گھروں کو چلے گئے ،دیگر شہروں سے آنے والے خوار ہو رہے ہیں۔ ائیرلائن انتظامیہ کا پرواز منسوخ ہونے کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔