ویب ڈیسک: شادی کے بعد اسکرین سے دور رہنے والی بالی وڈ کی ’ڈمپل گرل‘ کہلائی جانے والی اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکارہ نے فروری 2016 میں دیرینہ بوائے فرینڈ جین گڈ اناف سے سادگی سے شادی کی تھی، ان کے درمیان کئی سال سے تعلقات تھے۔پریتی زنٹا نے 18 نومبر کو سوشل میڈیا پوسٹس میں شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ نے پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹا اور بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ زندگی کے نئے سفر پر انتہائی خوش ہیں۔
Hi everyone, I wanted to share our amazing news with all of you today. Gene & I are overjoyed & our hearts are filled with so much gratitude & with so much love as we welcome our twins Jai Zinta Goodenough & Gia Zinta Goodenough into our family. pic.twitter.com/wknLAJd1bL
— Preity G Zinta (@realpreityzinta) November 18, 2021
اداکارہ کے مطابق انہوں نے بیٹی کا نام ’جیا‘ جب کہ بیٹے کا نام ’جے‘ رکھا ہے۔اداکارہ نے پوسٹ میں اس بات کی بھی تصدیق کی کہ انہوں نے اپنے جڑواں بچوں کو خود جنم نہیں دیا۔پریتی زنٹا نے کرائے کی کوکھ یعنی بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا بھی شکریہ ادا کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے بچوں کی پیدائش کے لیے ’سروگیسی‘ کے عمل کا سہارا لیا، یعنی ان کے بچوں کو دوسری خاتون نے جنم دیا۔