اس سال مکمل نصاب پڑھایا جائے گا، وزیرتعلیم شفقت محمود

18 Nov, 2021 | 02:46 PM

 ویب ڈیسک :  کرا چی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر   وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود   کا کہنا تھا کہ اگلے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات مئی اور جون میں  ہوں گے۔

 کرا چی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر   وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود  کاکہنا تھا کہ پرائمری امتحان رواں سال مکمل سلیبس پر لیا جائے گا۔وفاقی وزیر   وفاقی وزیرتعلیم   کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے الیکٹو سبجیکٹس کے امتحانات لیے گئے تھے ، انہوں نے کہا کہ رواں تعلیمی سال جوسلیبس پڑھایاجارہاوہ مکمل کیاجائےگا۔شفقت محمود نے بتایا کہ بین الصوبائی وزرا کی کانفرنس وقتا فوقتا کرتے رہتے ہیں،  تعلیم میں ہمیں سب کو مل جل کر کام کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ایک تدریسی کیلنڈر بنانا چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ کا معاملہ ان کی وزارت میں نہیں آتا۔ تاہم 34 ہزار سے زائد طلبا نے ٹیسٹ پاس کیا جن میں سے 20 ہزار کو  میڈیکل کالجوں میں داخلہ مل سکے گا۔ شفقت محمود نے کہا کہ  یکساں تعلیمی نصاب کو مزید بہتر کریں گے، اساتذہ کی ٹریننگ تبھی بہتر ہو گی جب ہم تعلیم کا بجٹ بڑھائیں۔ 

مزیدخبریں