ویب ڈیسک : رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق سے منسوب جھوٹی ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے میں گرفتاری ہوئی ہے۔
ایف آئی اے کےمطابق سائبرکرائم ونگ نے ملزم کو ٹیکسلا سےگرفتارکیا۔ ایم پی اے ثانیہ عاشق نے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ لاہور کو تحریری شکایت کی تھی۔ایف آئی اے کے مطابق شکایت میں بتایاگیاتھاکہ ملزم نےنازیبا ویڈیو کوثانیہ عاشق سے منسوب کیا تھا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
واضح رہے ثانیہ عاشق نے گزشتہ ماہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو ایک تحریری شکایت درج کرائی تھی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ انہیں ہراساں کئے جانے کا سلسلہ دھمکی آمیز فون کالز، ٹک ٹاک کے تھرڈ کلاس گانوں اور ناشائستہ فیس بک پوسٹوں سے شروع ہوا اور اب یہ معاملہ والد کے ساتھ میری تصاویر کے غلط استعمال تک جا پہنچا ہے۔
ثانیہ عاشق کا کہنا تھا کہ میں نے ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت اور متعلقہ حکام کو اطلاع دینے کیلئے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں نواز شریف کی فالوور ہوں جنہوں نے عدالت کی سیڑھی پر کھڑے ہو کر اپنا مقدمہ خدا پر چھوڑ دیا تھا۔ میں خدا سے دعا کرتی ہوں کہ وہ آپ سب سے انصاف کرے۔