ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال آئندہ انتخابات میں ہوگا یا نہیں؟

evm machine in pakistan
کیپشن: evm machine in pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال آئندہ انتخابات میں ہوگا یا نہیں؟اس پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے،ای وی ایم کے استعمال میں چیلنجز درپیش ہیں،ابھی 14 مراحل سے گزرنا ہوگا:سیکرٹری الیکشن کمیشن  کی  قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف  کو بریفنگ 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا چیئر مین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت  اجلاس ہوا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال آئندہ انتخابات میں ہوگا یا نہیں؟اس پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے،ای وی ایم کے استعمال میں چیلنجز درپیش ہیں،ابھی 14 مراحل سے گزرنا ہوگا، ای وی ایم کے استعمال سے متعلق مزید 3 سے 4 پائلٹ پراجیکٹ کرنا پڑیں گے،ایک پولنگ اسٹیشن پر کتنی الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ہونگی، فگر آئوٹ کرنا باقی ہے۔

رکن کمیٹی عالیہ کامران نے سوال کیا کہ بلوچستان کے حلقہ بندیاں کیسے ہوں گی ،جہاں انٹرنیٹ نہیں ہے وہاں ای وی ایم مشین کیسے استعمال ہو گی،بلوچستان کے عوام مشکل سے ووٹ کاسٹ کرنے جاتے ہیں،وہ ای وی ایم پر ووٹ کاسٹ کے لیے کیسے جائیں گے؟

عالیہ کامران نے پوچھا کہ بلوچستان میں کیسے حلقہ بندیاں کریں گے،مشین کہاں کہاں رکھیں گے؟اس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت ان کے سوالات کے جوابات نہیں دے سکتے۔