قصور کے علاقے ستوکی میں غیرت کے نام پر 4 افراد قتل

18 Nov, 2021 | 11:04 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : قصور کے نواحی گاؤں ستوکی میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی، بیٹی سمیت چار افراد کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کردیا۔

 ستوکی میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی، بیٹی سمیت چار افراد کو قتل اور ایک شخص کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق  ستوکی گاؤں میں یاسین نامی شخص نے اپنی بیوی شمشاد، بیٹی سونیا ، رشتے دار وقاص اورالیاس کو قتل کردیا ۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اورریسکیو کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے اور انہوں نے شدید زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جب کہ نعشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔   پولیس نے مقتولین کی لاشیں اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے متعلق ذرائع نے بتایا ہے کہ یاسین نامی شخص نے فائرنگ کر کے بیوی اور بیٹی کو قتل کیا جس کے بعد بھتیجے پر بھی فائرنگ کی۔

جائے وقوع پر ڈی پی او قصور صہیب اشرف پولیس کی بھاری نفری اور تفتیشی اداروں کے ہمراہ موجود ہیں۔ جہاں سے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کے بعد فرار ہو گیا ، ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ ڈی پی او قصور نے کہا کہ ابھی قتل کی تفتیش کررہے ہیں لہذا فوری طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔

مزیدخبریں