سٹی 42 : پنجاب میں اسموگ کے ڈیرے۔لاہور آج بھی دنیا کاآلودہ ترین شہر ایئرکوالٹی انڈیکس 367رکارڈ۔ساہیوال کی فضا بھی آلودہ۔ایئرکوالٹی انڈیکس 372 تک پہنچ گیا۔بہاولپور اورگوجرانوالہ میں بھی اسموگ کاراج۔
فضائی آلودگی اور سموگ کے باعث شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس367 ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی فہرست میں لاہور فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر شمار ہونے لگا۔ پنجاب کے 8 شہر بھی آلودہ ترین قرار ،اسلام آباد کا 8 واں ، کراچی کا نواں نمبر ۔ ملکی فہرست میں پنجاب کے 8 شہر آلودہ ترین قرار دے دیئے گئے۔ 453 اے کیوآئی کے ساتھ ساہیوال پہلے نمبر، 424کیساتھ فیصل آباد دوسرے اور 306اے کیو آئی کے ساتھ لاہور تیسرے نمبر پر آگیا۔ بہاولپور 235، گوجرانوالہ 232، رائیونڈ225،راولپنڈی 182اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں509ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔وفاقی دارالحکومت 162اے کیو آئی کے ساتھ 8ویں نمبر پر آگیا۔ کراچی 160کے ساتھ 9ویں اور مرید کے 159کے ساتھ دسویں نمبرپرآگیا۔
دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے بھارت کا دارالحکومت دوسرے نمبر پر ہے۔ نئی دہلی میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 293 ہے، چین کا شہر ووہان تیسرے اور کراچی گیارہویں نمبر پر ہے جہاں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 160 ہے۔
محکمہ ماحولیات تحفظ پنجاب کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس کچھ یوں ہے۔