وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی نماز جنازہ ادا

18 Nov, 2021 | 08:43 AM

Ibrar Ahmad

سٹی42 : وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی شیخ رفیق قمر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ڈی جی رینجر پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین، ایم این اے راشد شفیق سابق ضلعی ناظم لاہور میاں عامر سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی بڑے بھائی شیخ لالہ رفیق قمر کی نمازہ جنازہ کوٹ رادھا کشن جنازہ گاہ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، ڈی جی رینجر پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین، ایم این اے راشد شفیق ، سابق ضلعی ناظم لاہور میاں عامر سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کی مغفرت کے لئے اجتماعی دعا کی گئی ،مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم کی تدفین کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید جناز گاہ سے ڈی ایچ اے لاہور اپنی رہائش گاہ روانہ ہو گئے۔

مزیدخبریں