(ایس علی )ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے ڈومسیٹک کرکٹ سیزن ادھورا چھوڑ بیرون ملک جانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کے رویے سے دلبرداشتہ ٹیسٹ اوپنر سمیع اسلم نے قائد اعظم ٹرافی اور باقی ڈومیسٹک سیزن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیاہے ، سمیع اسلم چوتھے مرحلے سے قائد اعظم ٹرافی نہیں کھیلیں گے، مصدقہ ذرائع کے مطابق سمیع اسلم نے ای میل کے ذریعے بلوچستان ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کردیا،اوپنر نے اپنے فیصلے سے پی سی بی حکام بھی آگاہ کردیا ،بلے باز ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل کارکردگی کے باوجود موقع نہ ملنے پر مایوس تھے ، سمیع اسلم نے آخری لمحات تک اپنے بیرون ملک جانے کے فیصلے سے بورڈ حکام کو لاعلم رکھا۔
دوسری جانب بلوچستان ٹیم انتظامیہ سیزن کے آغاز سے ہی سمیع اسلم کی حوصلہ افزائی کررہی تھی، بلوچستان ٹیم انتظامیہ کو سمیع اسلم کا متبادل کھلاڑی منتخب کرنے کا اختیار دیاجائے گا،سیزن کے دوران بیرون ملک جانا سمیع اسلم کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، سمیع اسلم کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ بورڈ حکام کریں گے۔
قبل ازیں سمیع اسلم نے قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کیلئےمنتخب نہ ہونے پر بھی مایوسی کا اظہار کیا تھا۔