(عثمان علیم ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹی دودھ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ اور مانگا منڈی پر ناکہ بندی، 30 ہزار تین سو لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹی دودھ مافیاکیخلاف کریک ڈائون جاری ہے، ٹھوکر نیار بیگ اور مانگا منڈی پر ناکہ بندی اور چیکنگ کے دوران 30 ہزار300 لیٹرمضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 81 ہزار 438 لیڑدودھ کی چیکنگ کی گئی۔
موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر 30 ہزار300 لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا، ضائع کیے گئے دودھ کی فیٹس، ایل آر انتہائی کم، سکمڈملک، پاؤڈراور پانی کی ملاوٹ پائی گئی، دودھ کی مقدار میں اضافے کیلئے آلودہ پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے، ملاوٹی اور ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتاہے۔