ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے باعث بیرون ملک کتنے پاکستانی بیروزگار ہوئے،رپورٹ جاری 

کورونا کے باعث بیرون ملک کتنے پاکستانی بیروزگار ہوئے،رپورٹ جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42 )کورونانے بیرون ملک ملازمت کرنے والوں اوربیرون ملک جانے کی تیاری کرنے والوں کوبھی بری طرح متاثرکیا،رپورٹ کے مطابق 50ہزارپاکستانی بےروزگارہوگئے جبکہ50 ہزار افرادکاروزگار خطرے میں ہے، سفری پابندیوں کے باعث ڈیڑھ لاکھ سے زائدپاکستانی بیرون ملک نہ جاسکے۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق دنیابھرمیں لاک ڈاؤن کے باعث بیرون ملک کام کرنے والے 50 ہزار پاکستانی بےروزگارہوئے جبکہ50ہزارتارکین وطن کوچھٹی پرواپس وطن بھجوادیا گیا، ان کاروزگاربھی ابھی تک خطرے میں ہے،ان کے علاوہ 59 ہزار 800 پاکستانیوں کو بیرون ملک ملازمت مل گئی تھی، لیکن پروازیں بندہونے کی وجہ سے وہ بیرون ملک نہیں جا سکے۔
ایک لاکھ 2 ہزار پاکستانیوں کی بیرون ملک ملازمت پربھرتی کاعمل پاکستان میں جاری تھا، بھرتی کاعمل رکنے کی وجہ سے بیوروآف امیگریشن نے ان کی ملازمتوں کے خاتمے کاامکان ظاہرکیا ہے،رپورٹ کے مطابق بیرون ملک بےروزگارہونے اورلاک ڈاؤن کے باعث پھنسے90 ہزار 308 پاکستانیوں کو 490 خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس وطن لایا گیا،سب سے زیادہ 42 ہزار 729 پاکستانی یو اے ای سے واپس آئے۔