تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجاویز سامنے آگئیں

18 Nov, 2020 | 08:45 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) تعلیمی اداروں میں بڑھتےکروناکیسزسےحکومت پریشان ہوگئی، تعلیمی اداروں کوکب سےبندکرناہے، وزارتِ تعلیم نےصوبوں کوتجاویزبھجوادیں.

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پر تعلیمی اداروں کے لیے تجاویز صوبوں کو بھجوا دیں۔ وزارت تعلیم کی پہلی تجویز کے مطابق تعلیمی اداروں کو 24نومبر سے 31جنوری تک بند کر دیا جائے، دوسری تجویز میں کہا گیا ہے کہ 24نومبر سے پرائمری سکولز بند کر دئیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم نے تجویز دی ہے کہ دسمبر سے مڈل سکولز بند کر دئیے جائیں، 15دسمبر سے ہائرسیکنڈری سکولز کے بچوں کو اداروں میں آنے سے روک دیا جائے۔

پہلی تجویز کے مطابق تعلیمی اداروں کوچوبیس نومبرسےاکتیس جنوری تک بندکردیاجائے۔دوسری تجویزکے مطابق  چوبیس نومبر سےپرائمری اسکولزبند کردیئےجائیں۔تیسری تجویز کے مطابق دو دسمبرسےمڈل اسکولزبند کردیئےجائیں اورپندرہ دسمبر سے ہائیرسیکنڈری اسکولزبندکردیں۔تعلیمی سیشن کو 31مئی تک بڑھانے کی  بھی تجویز سامنے آئی ہے ، تجویز کے مطابق میڑک، انٹرمیڈیٹ امتحانات جون 2021میں لیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اساتذہ کو کورونا کے رحم وکرم پر چھوڑنے کی تیاریاں، حکام اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں بلانے پر بضد ہیں، تجویز کے مطابق اساتذہ کو اداروں میں بلایا جائے، آن لائن ایجوکیشن کے لیے تیاری کی جائے، مقامی طورپر انتظامات کئے جائیں، ٹیلی سکول، ٹیلی ریڈیو سمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیا جائے۔

واضح رہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 23نومبر کو ہوگی، صوبے اپنی تجاویز لائیں گے۔


 

مزیدخبریں