چیف ٹریفک آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا 

18 Nov, 2020 | 08:37 PM

(علی سا ہی )فیصل آباد میں دورہ وزیر اعظم کے دورے کے دوران وی آئی پی قافلے کو روٹ نہ ملنے اور ٹریفک پائلٹ بروقت نہ پہنچنے پر چیف ٹریفک آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم  عمران خان انٹر نیشنل ائیرپورٹ جھنگ روڈ پہنچے تو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ان کا استقبال کیا۔وی وی آئی پیز واپس نجی ہوٹل کیلئے واپس روانہ ہورہے تھے تو ٹریفک کے مسائل پیش آ ئے جس کی وجہ سے وزیر اعظم کے قافلے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جس پر چیف ٹریفک آفیسر حسن افضل کوذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے فوری طو ر پرسی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ،جبکہ ابھی تک ان کی جگہ نئی تعیناتی بھی نہیں کی گئی ہے۔

دریں اثناوزیراعظم فیصل آباد میں برآمد کنندگان اور تاجر برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے کہا ہے کہ پرانا بلدیاتی نظام ناکام ہوچکا اور اب تاریخ کا بہترین نیا نظام لارہے ہیں جو ملکی تاریخ کا سب سے بہترین نظام ہوگا۔   انہوں نے  کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے وہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرے۔ملکی مسائل کی کمی میں بلدیاتی نظام اہم کردار ادا کرتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ فیصل آباد جیسا شہر کبھی بھی صرف صوبائی ترقیاتی فنڈ سے ٹھیک نہیں ہوسکتا۔صرف لاہور پر پیسہ خرچ کریں گے تو پنجاب کے باقی شہر پیچھے رہ جائیں گے، نئے نظام میں ہر شہر کا اپنا الیکشن ہوگا یعنی میئر کا براہ راست الیکشن ہوگا، بلواسطہ الیکشن نہیں ہوگا کہ پہلے یوسی ناظم کا الیکشن ہو جو میئر منتخب کرے کیونکہ اس نظام میں پیسہ چلتا ہے، وہ نظام ناکام ہوچکا ہے، میئر اپنی کابینہ منتخب کرے گا جس میں ماہرین ہوں گے۔

مزیدخبریں