(زین مدنی)پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور مزاحیہ فنکار ففٹی ففٹی سے شہرت حاصل کرنے والے پرائیڈ آف پرفارمنس ماجد جہانگیرکو شدید علالت کے باعث بحریہ ہسپتال میں داخل کرادیاگیا، ڈاکٹرز نے ماجد جہانگیر کی طبیعت کو تشویشناک قرار دےدیا ۔
تفصیلات کے مطابق ماجد جہانگیر کو تشویشناک حالت میں بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں ایک روز قبل داخل کیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق ماجد جہانگیر ایک عرصے سے فالج کے مرض میں مبتلا ہیں اور اب انہیں جگر اور دل کی تکلیف کا سامنا ہے اور یہاں پر انہیں بہترین علاج مہیا کیا جا رہا ہے۔
ماجد جہانگیر بحریہ ٹاﺅن لاہور میں تنہا رہائش پذیر ہیں انکے عزیز و اقارب کے بارے میں معلوم نہیں ،بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے انکا فری علاج کیا جا رہا ہے ، ڈاکٹرز کے مطابق ماجد جہانگیر کی حالت تشویشناک ہے انکا دل کا عارضہ بڑھ چکا ہے انکی جلد صحت یابی کےلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔
معروف مزاحیہ اداکارہسپتال داخل،حالت تشویشناک،دعاﺅں کی اپیل
18 Nov, 2020 | 08:23 PM