(شاہین عتیق) یوتھ فیسٹیول کی آڑ میں لاکھوں روپے کی خردبرد، سابق ڈی جی عثمان انورسمیت6ملزمان کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت پیش ، ملزمان کی20نومبر کوعدالت طلبی ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نیب نے یوتھ فیسٹول کی آڑ میں لاکھوں روپے خوردبرد کیس میں سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور، ڈپٹی ڈائریکٹر ولایت علی شاہ،ظہور احمد،محمد حفیظ بھٹی ،احسان الحق چودھری اور سید وسیم احمد کا ریفرنس کورٹ نمبر ایک میں پیش کر دیا۔
عدالت کے جج محمد اکمل خان نے ریفرنس آنے پرملزمان کو بیس نومبر کوطلب کر لیا۔ اس ریفرنس میں عثمان انور ضمانت پر ہیں۔