(ایس علی)سوشل میڈیا پر چاچا کرکٹ کے انتقال کی خبر غلط ثابت ہوئی ،مرنے والا شخص پی سی بی کے سابق ہیڈ گراﺅنڈ مین حاجی بشیر ہیں، شکل میں مماثلت کی وجہ سے لوگ انہیں چاچا کرکٹ سمجھ بیٹھے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چاچا کرکٹ کے انتقال کی بے بنیاد خبریں گردش کرنے پر چاچا کرکٹ خود میدان میں آگئے اور اپنا ویڈیو پیغام جاری کردیا، اور تمام افواہوں کو رد کردیا۔
Chacha Cricket Video Message.
— Chacha Cricket (@chachacricketpk) November 18, 2020
Please avoid sharing fake news about Chacha Cricket death.
Alhamdulillah Chacha Ji is absolutely fine.#chachacricket #ChachaCricket#PakistanZindabad @faizanlakhani @GhaffarDawnNews @bhattimajid @rasheedshakoor @aaliaaaliya @TheRealPCBMedia pic.twitter.com/5ucsvvatU6
پی سی بی کے سابق ہیڈ گراﺅنڈ مین حاجی بشیر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے،حاجی بشیر نے 50 سال سے زائد پاکستان کرکٹ بورڈ میں خدمات انجام دیں ،ملک میں زیادہ تر ٹیسٹ سینٹرز کی پچز حاجی بشیر نے بنائیں،پی سی بی سے ریٹائرمنٹ کے بعد حاجی بشیر لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں خدمات انجام دے رہے تھے،ماجد خان، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، انضمام الحق ،ویوین رچرڈز سمیت دنیا کے ٹاپ سٹارز حاجی بشیر کی بنائی وکٹوں پر کرکٹ کھیلے۔
سابق قومی فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کرکٹ گراﺅنڈ کے سینئرگراﺅنڈ مین حاجی بشیر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،انہوں نے پی سی بی اور دنیا کرکٹ کی50 سال سے زائد خدمت کی،تمام عالمی کرکٹرز ان سے اچھی طرح واقف ہیں۔
Pakistan's most senior groundsman Haji Basheer sb passed away today with a cardiac arrest. Over 50 years of service to PCB & world cricket. Probably Senior most in the world.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 18, 2020
All international cricketers also familiar with him.
انا للہ وانا الیہ راجون#GaddafiStadiumLahore pic.twitter.com/pc8fmwndk4
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سابق ہیڈ گراﺅنڈ مین حاجی بشیر احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اورکہاہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے اہلخانہ اور دوستوں کو یہ دکھ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
The PCB is saddened by the news of the passing of Haji Bashir Ahmed, former head curator. The PCB offers its condolences to the friends and family. pic.twitter.com/TnxMfffAZe
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 18, 2020