در نایاب: مشیر وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس میاواکی جنگلات کی تنصیب کے عمل کو تیز، پی ایچ اے مارکیٹنگ ڈپیارٹمنٹ اتھارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے مزید جامع حکمت عملی کیساتھ کام کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے ہیڈآفس جیلانی پارک میں شہر میں جاری اور تکمیل شدہ پروجیکٹس کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس مشیر وزیر اعلی پنجاب ہارٹیکلچر اینڈ ٹورازم آصف محمود کی سربراہی میں ہوا ہے، اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے مشیر زیر اعلی پنجاب کو پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایچ اے طارق محمود بخاری اور پی ایچ اے افسران نے شرکت کی، اجلاس شہر میں زیر تعمیر پارکوں میں ہفتہ وار دورہ جات کیلئے مشیر وزیر اعلی پنجاب اور ڈی جی پی ایچ اے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا، مشیر وزیر اعلی پنجاب آصف محمود نے کہا کہ صوبائی داراحکومت میں میاواکی جنگلات کی تنصیب کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔
میاواکی جنگلات اور شجرکاری میں لگنے والے درختوں اور پودوں کی نگہداشت کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ تکمیل شدہ پروجیکٹ کی مزید بہتری اور نگرانی کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں، پی ایچ اے مارکیٹنگ ڈپیارٹمنٹ اتھارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے مزید جامع حکمت عملی کیساتھ کام کرے، مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی بہتر لیکن مزید اقدامات کیے جائیں۔
ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ میکاواکی جنگلات کی تنصب کے ہدف کو مقررہ وقت پر مکمل کرلیا جائے گا، میاواکی جنگلات اور ٹری پلانٹیشن کی نگہداشت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کے ریونیو کو بڑھانے کیلئے مارکیٹنگ ڈپیارٹمنٹ کی بہتری اقدامات کیے جارہے ہیں، زیر تعمیر پارکوں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں مزید اقدامات کیے جائیں گے۔