ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ بازی پر قابو پانے  کیلئے نئی حکمت عملی تیار

پتنگ بازی پر قابو پانے  کیلئے نئی حکمت عملی تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)شہر میں پتنگیں اور کیمیکل ڈور پولیس کی سرپرستی میں فروخت ہونے کا انکشاف۔ایس ایس پی آپریشنز نے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے شورٹی بانڈز لینا شروع کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے پتنگ بازی پر قابو پانے کے لئے نئی حکمت عملی اپنا لی۔ایس ایس پی آپریشنز نے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے شورٹی بانڈز لینا شروع کردیئے ہیں جس کے لئے ایس ایس پی آپریشنز نے تمام ڈویزنل ایس پیز کو حکم نامہ بھجوا دیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ڈویڑنل ایس پیز اپنے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے شورٹی بانڈز لیں۔ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنے متعلقہ علاقے میں کوئی پتنگ بازی، کیمیکل ڈور بنانے اور نہ ہی فروخت کرنے والے کی ضمانت دیں گے۔
شورٹی بانڈز دینے کے باوجود بھی پتنگ سازی پائی گئی تو ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز ذمہ دار ہونگے اور پتنگ سازی کی موجودگی اور فروخت ہوئی تو ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے خلاف کاروائی ہو گی۔