لاہور پریس کلب اور سپریم ایجوکیشن سکولز سسٹم کے مابین معاہدہ

18 Nov, 2020 | 08:15 PM

Shazia Bashir

سعید احمد: لاہور پریس کلب اور سپریم ایجوکیشن سکولز سسٹم کے مابین معاہدہ، ممبران کے بچے 50 فیصد رعایت پر داخلہ حاصل کر سکیں گے،  صدر پریس کلب ارشد انصاری اور پرنسپل سپریم ایجوکیشن سکولز محمد ناصر نے ایم او یو پر دستخط کیے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہورپریس کلب نے صحافی کالونی میں رہائش پذیر معززممبران کے بچوں کوبہترین معیاری اور سستی تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سپریم ایجوکیشن سکولز سسٹم کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے،  معاہدے کے مطابق سپریم ایجوکیشن سکولز سسٹم میں داخلہ لینے والے ممبران کے بچوں کو پچاس فیصد فیس میں رعایت دی جائے گی۔

معاہدے پردستخط لاہور پریس کی جانب سے پریس کلب کے صدرارشد انصاری او سپریم ایجوکیشن سکولز سسٹم کی جا نب سے پرنسپل محمد ناصر نے دستخط کئے۔ اس موقع پر صدر پر یس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا  کہ معزز ممبران کے بچوں کے لئے معیاری تعلیم کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری اولین کوشش ہے اور ہم ممبران کے بچوں کو تعلیمی سہولیات دینے کا سلسلہ مزید بڑھائیں گے۔

معزز مہمان کو پر یس کلب کی جانب سے صدر ارشد انصاری نے پھول پیش کئے ۔

مزیدخبریں