ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کروڑوں روپے خلافِ قانون خرچ، پنجاب بھر کے کمشنرز بڑی مصیبت میں پھنس گئے

کروڑوں روپے خلافِ قانون خرچ، پنجاب بھر کے کمشنرز بڑی مصیبت میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: گاڑیوں، سٹیشنری، آئی ٹی آلات کی خلاف قوانین خریداری/ پنجاب بھر کے کمشنرز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان، پنجاب کے 7 ڈویژنل کمشنرز اور لینڈ ریکارڈ اتھارٹی لاہور  کی جانب سے کروڑوں روپے خلاف قانون خرچ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہےکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کمشنرز اور لینڈ اتھارٹی کے افسران نے مالی بے ضابطگیاں کیں ہیں جس میں سرگودھا، ڈی جی خان، ساہیوال، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور کے کمشنرز نامزد ہیں جبکہ ڈپٹی سیکرٹری کالونیز اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی لاہور کے افسران نے بھی خلاف قوانین سرکاری فنڈز استعمال کیے ۔

رپورٹ کے مطابق کمشنر سرگودھا نے سرکاری فنڈز کے 6 کروڑ 88 لاکھ روپے کی گاڑی خریدی اود ڈی جی خان، ساہیوال کے کمشنرز بھی قانون کے خلاف گاڑیاں خریدتے رہے ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سٹیشنری، آئی ٹی آلات، فرنیچر اور دیگر سامان کی خریداری میں بھی قوانین کو پس پشت ڈالا گیا کمشنر ملتان اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے قانون کی پاسداری کا دعوٰی کیا گیا مگر کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا ڈپٹی سیکرٹری کالونیز  کی جانب سے بھی قانون کی خلاف ورزی پر کوئی وضاحت پیش نہ کی جا سکی۔

Shazia Bashir

Content Writer