( سٹی42 ) برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا، برطانوی ہائی کمشنر کا کہناہے کہ میرا پاکستان آنے کے بعد یہ پہلا مقصد تھا کہ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان لاؤں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی ہائی کمشنر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ کے حوالے سے مختلف چینلز کودیئے گئے انٹرویوز کی ویڈیو بھی شیئرکی، برطانوی ہائی کمشنر کاکہناتھا کہ 16 سال کے انتظار کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2021 میں پاکستان کھیلنے آ رہی ہے ،مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے،انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان واپس لانے میں بہت ساری محنت شامل ہے میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ سمیت کردار ادا کرنے والے تمام افراد کا شکر گزار ہوں،انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی کرکٹ کو پاکستانی گراونڈز کی ضرورت ہے۔