ضلعی انتظامیہ کی انسداد سموگ کے حوالے سے کاروائیاں جاری

18 Nov, 2020 | 05:29 PM

Shazia Bashir

راؤ دلشاد: ضلعی انتظامیہ کی انسداد سموگ کے حوالے سے کاروائیاں جاری، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کی کاروائی کرتے ہوئے سموگ کا باعث بننے والابھٹہ سر بمہر کردیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق   ڈپٹی کمشنر لاہور کےٹویٹر اکاؤنٹ پر موصول ہونے والی شکایت کا فوری ازالہ کیا گیا.تحصیل شالیمار کے علاقے میں ایک بھٹہ سے دھواں نکل رہا تھا  جس کو سیل کر دیا گیا. بھٹہ سے نکلنے والا دھواں سموگ کا باعث بن رہا تھا. اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کاروائی کرتے ہوئے بھٹہ مالکان کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا ہے.ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے۔

 دوسری جانب  لاہور سمیت صوبے بھر میں سموگ کے پھیلاو کو روکنے کے لئے خلاف ورزی کرنے والی صنعتوں پر ایکشن لیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق سموگ کا باعث بننے والی صنعتوں میں پہلی کیٹیگری میں شامل بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

 

 ڈیٹا کے مطابق لاہور میں بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی شرح باقی اضلاع سے زیادہ ہے، لاہور کے 277 بھٹوں میں سے 250 بھٹے منتقل کئے گئے، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی میں لاہور پہلے نمبر پر رہا۔  ڈیٹا کے مطابق لاہور میں بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کی شرح باقی اضلاع سے زیادہ ہے، لاہور کے 277 بھٹوں میں سے 250 بھٹے منتقل کئے گئے، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی میں لاہور پہلے نمبر پر رہا۔

 یاد رہے کہ   لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں سب سے آگے نکل گیا ہے،  اے کیو آئی کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور گندا ترین شہر برقرار ،   پنجاب حکومت  نے ٹائر، پلاسٹک اور سالڈ ویسٹ استعمال کرنیوالی صنعتیں مستقل بند کرنےپرغو شروع کردیا ہے۔

 

مزیدخبریں