"عمران صاحب!لاہورمیں ن لیگ کاجلسہ ہرحال میں ہوگا"

18 Nov, 2020 | 03:51 PM

NASIR AMIN

سٹی42:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں لاہور کا جلسہ تو انشاءاللّٰہ ہوگا۔حکومتی حرکتوں سے ن لیگ کے کارکنوں کے جوش وخروش میں اور بھی زیادہ اضافہ ہوگا۔


 تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پارٹی کے سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل اور احسن رضاخان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب خوفزدہ ہوکر بے بنیاد مقدمات بناکر لاہور جلسہ روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ووٹ چوربزدل،عوام سے خوفزدہ اور نالائق شخص ہی سیاسی مخالفین سے انتقام لےسکتا ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بعد ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سیلیکٹڈ ٹولہ سیاسی مخالفین کے خلاف پرانے مقدمات زندہ کر کے اپنی مردہ سیاست زندہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ 
 

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے 16 اکتوبرکوگوجرانوالہ میں اعلان کردہ جلسے کی خفیہ تیاریاں کی گیئں جبکہ پولیس کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے قافلوں کو روکنے کے لئے حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور پولیس  سرگرم رہی۔ پولیس کی جانب سے جاتی امرا کے اطراف میں کنٹینرزپہنچا ئے گئے ، کنٹینرز کے ذریعے راستوں کومکمل سیل کیا گیا۔ اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے لیگی رہنماؤں اورکارکنوں کے گھروں اورڈیروں پرچھاپے بھی مارے  گئے، رات گئے پولیس نے رائیونڈ سے لیگی ایم پی اے مرزا جاوید کے ڈیرے پرچھاپہ مارا تاہم پولیس کسی کو بھی گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ نواز شریف اور مریم نواز کی ہدایت پرلیگی رہنما اورکارکن پہلے ہی روپوش ہوچکے ہیں۔

 
 
 

مزیدخبریں