(رضوان نقوی) ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی میں کام کرنے والے 200سے زائد پراپرٹی ڈیلرز ٹیکس نیٹ میں غیر رجسٹرڈ کام سر انجام دے رہے ہیں۔جبکہ سو کے قریب ڈیلرز رجسٹرڈ ہیں ،مزید یہ کہ پی آر اے نے رجسٹرڈ ڈیلرز کو باقاعدہ رجسٹریشن کروانے کے لئے نوٹسز بھجوادیئے گئے ہیں ۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تمام غیر رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کوسربمہر کرنے کاعندیہ دے دیا ہے، جبکہ انہیں کہا گیا ہے کہ وہ 15روز میںہر صورت رجسٹرڈ کرا لیں ۔
تفصیلات کے مطابق: ڈیفنس ہاسنگ اتھارٹی میں پراپرٹی کا لین دین کروانے والے 200سے زائد پراپرٹی ڈیلرز تاحال سروسز پر عائد سیلز ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ نہیں ہیں-پنجاب ریونیو اتھارٹی نے تمام غیر رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں-اور انہیں پندرہ روز میں رجسٹرڈ کرانے کا عندیہ دے دیا ،بصورت دیگر دفاتر سر بمہر کر دیا جائے گا۔پی آراے نے ڈیفنس میں پراپرٹی کا لین دین کروانے والے 100ڈیلرز کو کمپلسری رجسٹرڈ کرکے باقاعدہ رجسٹریشن کروانے کے نوٹسز بھجوا دیئے ہیں-
ذرائع کے مطابق :پی آراے نے ٹیکس نیٹ میں شامل ہوئے جو ڈیلرز سروس سروسز فراہم نہیںکررہے ہیں ان پراپرٹی ڈیلرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کیلئے15دن کی مہلت دی ہے-ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ نہ ہونے کی صورت میں پراپرٹی ڈیلرز کو دفاتر سربمہر کرنے کا عندیہ دے دیا گیاہے -پی آراے حکام کے مطابق پراپرٹی کے لین دین سے ملنے والے کمیشن پر 5فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے ۔