ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے مزید 9علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

شہر کے مزید 9علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)کوروناوائرس کے وار جاری ہیں،کوروناوائرس نے شہریوں پر پلٹ کروار کرنا شروع کیا جس کے نتیجہ میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے ہوگیا،المناک صورت حال کو بھانپتے ہوئے شہر کے مزید 9 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں جان لیوا وار جاری ہیں،عالمگیر وبائی مرض  تیزی کے ساتھ شہریوں کو اپنا شکار بنارہا ہے،متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس نے حکومت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، شہر کے 9 علاقوں میں کورونا کے 268 ٹیسٹ پازیٹو ائے، کورونا کیسز میں اضافہ پر شہر کے مزید9 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا، شہر کے 13 علاقوں میں 10 نومبر کوسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باوجود کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔

سٹی فورٹی ٹو نے سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی زد میں آنے والے علاقوں کے جیومیپنگ گرافکس حاصل کرلیے،آخری 14 روز میں کیے گئے ٹیسٹوں کے بعد 268 کوروناوائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے، شہر کے نو علاقوں کی سڑکیں اور گلیوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تیاری کرلی گئی،ضلعی انتظامیہ کاکہناتھا کہکیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث تجویز دی گئی۔

واپڈا ٹاون میں کیسز کی 51 اور ویلنشیا میں 63کورونا ٹیسٹ پازیٹو انے پر سمارٹ لاک ڈاؤن لگایاجائے گا،  جوہر ٹاؤن کے بلاک ایف ٹو میں 24، پیراگون سٹی میں 23کورونا کیسز پازیٹو انے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایاجارہاہے۔ڈیفنس فیز فور سیکٹر ڈبل ایف میں 17، ڈیفنس فیز فور سیکٹر ڈبل اے ،ڈبل بی اور ڈبل سی میں 29کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر سمارٹ لاک لگے گا۔

علاوہ ازیں  ڈیفنس فیز تھری کے سیکٹر 10میں 18 جبکہ گلبرگ فور بلاک اے اور بی میں 26کورونا کیسز سامنے آنے پر لاک لگایاجارہاہے،ڈیفنس سیکٹر N ,میں 11کورونا کیسز پازیٹو انے پر لاک ڈاؤن پالیسی نافذ کرنےکا فیصلہ کیاگیا۔پنجاب یونیورسٹی بوائز ہاسٹل نمبر گیارہ میں 6کورونا ٹیسٹ پازیٹو انے پر سمارٹ لاک ڈاون لگانے کی تیاری کرلی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer