تفریحی پارکوں میں کام تیز، رواں ماہ ٹینڈر جاری

18 Nov, 2020 | 12:37 PM


(درنایاب)کی رپورٹ کے مطابق ایل ڈی اے کا لاہور میں تفریح پارکوں کے ویژن پر کام تیزکرنے کے منصوبے پر پیش رفت جاری ہے،لاہور کے علاقہ جوہر ٹاون میں تینتیس کروڑ کی لاگت سے انٹرٹینمنٹ پارک کی تعمیر کے لئے آٹھ پری کوالیفائی کمپنیوں کو رواں ماہ ٹینڈر جاری کردیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق :جوہر ٹاون میں تینتیس کروڑ کی لاگت سے انٹرٹینمنٹ پارک بنانے کے منصوبے میں اہم پیش رفت جاری ہے ۔ ایل ڈی اے تعمیر کے لئے آٹھ پری کوالیفائی کمپنیوں کو رواں ماہ ٹینڈر جاری کردیا جائے گا، جبکہ ایل ڈی اے نے حتمی پلان مرتب کرکے ڈی جی سے منظوری لے لی ہے ۔واضح رہے کہ پلان کے مطابق علیم ڈار کرکٹ اکیڈیمی سے ملحقہ انٹریٹنمنٹ پارک جوہر ٹاون میں ایک سو اکتالیس کنال پر بنے گا ۔

ذرائع کے مطابق، انٹریٹمنٹ پارک میںعوام کو  تفریح فراہم کرنے کے لئے بتیس سہولیات دی جائیں گی ۔ جاگنگ، سائیکلنگ، ٹریک ، بوٹنگ کے لئے مصنوعی لیک بنائی جائے گی ۔ اوپن جم ، باسکٹ بال کورٹ ، بیڈمنٹن کورٹ بنایا جائے گا ۔ ایل ڈی اے نے اکیس میں سے آٹھ کمپنیاں نے پری کوالیفائی کررکھا ہے ،مزید یہ کہ ایل ڈی اے رواں ماہ پری کوالیفائی کمپنیوں کو ٹینڈر جاری کرے گا ۔ آئی کین انجنئیر ، حبیب کنسٹرکشن سروسز ،سمیت دیگر کمپنیاں پری کوالیفائی ہیں، جنہیں مقابلے کی بڈ ڈالنے کے لئے ڈاکیومنٹ جاری ہوں گے۔

مزیدخبریں