بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، پاکستانی کہکشاں چمکنے کیلئے تیار

18 Nov, 2019 | 11:59 PM

Arslan Sheikh

(شہباز علی) سات قومی کرکٹرز نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی لینے کے لئے رابطہ کرلیا، پی سی بی حکام کھلاڑیوں کو این او سی دینے یا نہ دینے کا فیصلہ آئندہ ہفتے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سات پاکستانی کھلاڑیوں نے چھ دسمبر سے شروع ہونے والی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حصہ لینے کے لئے بورڈ سے این او سی مانگ لئے ہیں۔ این او سی مانگنے والے کھلاڑیوں میں وہاب ریاض، آصف علی، شاہد آفریدی، محمد عامر، محمد نواز، محمد عرفان اور عماد وسیم شامل ہیں۔

واضح رہے پی سی بی نے حال ہی میں ٹی ٹین لیگ کے لئے کھلاڑیوں کے این اوسی منسوخ کردئیے تھے تاہم جنوبی افریقہ میں جاری لیگ کے لئے چار کھلاڑیوں کو این اوسی جاری کئے گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں