علی ساہی: حکومت کی جانب سے محکمہ ایکسائزکوپٹرول کی مد میں ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ادارہ پٹرول پمپ مالکان کے کروڑوں کا مقروض ہوگیا، لاہور کی ریجن اے ریجن بی اورسی کے ذمہ 60لاکھ سے زائدکی رقم واجب الادا۔
محکمہ ایکسائز کے پاس پیٹرول لینے کیلئے ایک روپیہ بھی نہیں ہے جسکی وجہ سے محکمہ ایکسائز گاڑیوں کیلئے تیل پیٹرول پمپس سے ادھار لینے لگا، محکمہ ایکسائزمالی سال کے پہلے4 ماہ کے دوران فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے کروڑوں روپے کا مقروض ہو گیا ہے۔
اگرپمپس نے پیٹرول جاری کرنے سے انکار کردیا توٹیکس کا ہدف پورا کرنا نہ ممکن ہوگا، لاہورکے3 دفاتر نے پیٹرول کی مد میں60 لاکھ سے زائد واجبات ادا کرنے ہیں، رواں سال کے پہلے کوارٹر میں پنجاب کیلئے پیٹرول کی مد میں 40لاکھ دئیے گئے تھے جوکہ تمام دفاترمیں تقسیم کیے گئے تھے۔