ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی: میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ریفارمز سمیت پانچ آرڈیننس کی مدت میں توسیع

پنجاب اسمبلی: میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ریفارمز سمیت پانچ آرڈیننس کی مدت میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (علی اکبر) پنجاب اسمبلی نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ریفارمز سمیت پانچ آرڈیننس کی مدت میں توسیع کر دی جبکہ مسودہ قانون مدارس سکول سمیت تین مسودات قانون کی منظوری دے دی گئی تاہم اپوزیشن کی جانب سے قانون سازی کا بائیکائٹ کیا گیا۔
ڈپٹی سپیکر سردار دوست مرزای کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز،پروبیشن اینڈ پیرول سروس اور پبلک پرائیویٹ پارٹرز شب سمیت پانچ آرڈیننسوں کی مدت میں توسیع کردی گئی جبکہ دوران اجلاس مالیہ اراضی، زکوۃ و عشر کے ترامیمی جبکہ مدارس و سکولز کو بند اور ختم کرنے کے مسوادت قانون کی منظوری بھی دی گئی ہے اسی طرح مقامی حکومت اور پنجاب ولیج پنچائتیں اینڈ نیبرہڈ کونسلز کے مسودہ قانون ایوان میں پیش کر دیئے گئے ہیں ۔

اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے پنجاب میں آرڈیننس کے نفاذ پر شدید مخالفت کی گئی۔ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ حکومت قانون سازی کے بجائے آرڈیننس کا سہارا لیے رہی ہے جو مناسب نہیں۔ اپوزیشن کے جواب پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت قانون اور آئین کے برعکس کوئی کام نہیں کر رہی۔ آرڈیننس کے نفاذ کی قانون اجازت دیتا ہے۔
اپوزیشن کی جانب سے قانون سازی کے موقع پر حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی جبکہ ایوان کی کارروائی کا بائیکایٹ کیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer