ماڈ ل واداکارہ ثنا نور نے شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیا

18 Nov, 2019 | 06:10 PM

Shazia Bashir

 (زین مدنی ) ماڈ ل واداکارہ ثنا نور نے شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ماڈل و اداکارہ ثنا نور نے دوسری بار عمرہ شریف کی سعادت حاصل کے وطن واپسی پر ایک انٹرویو میں بتایا کہ خود کو خوش قسمت سمجھتی دوبار عمرہ شریف کی سعادت حاصل ہوئی اس پر اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب شوبز میں کام کرنے کو دل نہیں کرتا مکمل طور پر گھریلوں زندگی گزاروںگی، ثنا نور نے مزید کہا کہ شوبز میں جتنا بھی کام کیا عزت سے کیا ہے کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندگی ہو۔

اور اب عزت سے ہی شوبز کو مکمل طور پر خیر آباد کہہ رہی ہوں۔    

مزیدخبریں