(زین مدنی ) فلم اور ٹی وی کے ناموراداکار وپروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ہیرو کا کردار ادا کرتا رہوں گا لوگوں کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
میڈیا سے بات چیت میں ہمایوں سعید نے خود پر بڑی عمر کا ہونے کی تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے میں اسی طرح فلموں اور ڈراموں میں ہیرو کے کردار کرتارہوں گا۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ میں ناقدین کو زبان سے نہیں بلکہ اچھا کام کرکے جواب دیتا ہوں اگر کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ مجھے بطور ہیرو فلموں اورڈراموں میں کام نہیں کرنا چاہیے تو میں صرف یہی کہوں گا کہ میں تو ہیرو کا کردار ہی کروں گا لہذا آپ لوگوں کو جتنی تنقید کرنی ہے کرلیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔