ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گراں فروشی پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ 'ان ایکشن'

 گراں فروشی پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ 'ان ایکشن'
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)شہرمیں گراں فروشی پر قابو پانےکےلیے انتظامیہ متحرک ہوگئی،کمشنر لاہوروایڈمنسٹریٹرآصف بلال لودھی ٹماٹرسمیت دیگراشیاء خورونوش کی قیمتوں کوچیک کرنے کے لیےمین بازار گڑھی شاہو پہنچےقیمتوں کوچیک کیا،جبکہ دکانداروں اورشہریوں سےدلچسپ مکالمہ بھی ہوتارہا۔

تفصیلات کے مطابق  گڑھی شاہو مین بازارمیں کمشنر لاہوروایڈمنسٹریٹرآصف بلال لودھی اشیاءخورونوش کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لیے پہنچے، اس دوران ٹماٹر اوردیگر سبزیوں کی قیمتوں پرخاتون سےمکالمہ ہوا، خاتون نےکہاکہ حکومت قیمتوں میں اضافہ کیوں رہی ہے،کمشنر لاہور نےخاتون کو جواب دیا کہ وہ حکومت کی ہدایت پر ہی نرخنامے چیک کرنے آئے ہیں۔
آصف بلال لودھی کے مطابق ٹماٹر کی فروخت سرکاری نرخنامےکے مطابق ہورہی ہے،بھارت سےٹماٹر کی درآمد نہ ہونے کے باعث طلب اور رسد میں فرق آیا،ایک ہفتے میں ٹماٹر کی نئی فصل منڈیوں میں آجائےگی توقیمتیں انتہائی کم ہوجائیں گی۔
کمشنر لاہوروایڈمنسٹریٹرآصف بلال لودھی نےدکانداروں سےچاول،چینی، گھی اوردیگر اشیاء کی قیمتیں بورڈ پر لکھوائیں اورمتعلقہ زونل افسران کوتجاوزات ہٹانے کاحکم بھی دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer